بھٹکل:14/اگست(ایس او نیوز)یوم آزادی سے ایک دن پہلے 14اگست کو شہر میں مشعل ریلی برائے عزم نکالی گئی ، جو شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے اپنے مقام پر پہنچی۔ متعلقہ مشعل ریلی کا اہتمام ہندو جاگرن ویدیکے بھٹکل کی طرف سے کیا گیا تھا۔
روی سُبَّا منگلا نے ریلی کا اجراء کیا ۔ دھنجیا گنپتی مہالے ، گوندنائک، سنیل بی نائک، روی نائک جالی ، انپا نائک، لکشمن نائک، ہندو جاگرن ویدیکے کے ضلع سنچالک آنندنائک، تعلقہ سنچالک گریش موگیر، سکریٹری راگھو نائک مٹھلی، معاون سنچالک واسو نائک سرپن کٹے ، منجو تیرن مکی وغیرہ موجود تھے۔ بطور مقرر سریش وینکٹاپور نے شرکت کی۔